گوجرخان ‘ موٹرسائیکل سوارتین ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی سے اسلحہ کی نوک پر نقدی لوٹ لی

اتوار 24 ستمبر 2017 21:20

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) گوجرخان ڈکیتی کی دو الگ وارداتیں ،دن دیہاڑے موٹرسائیکل سوارتین ڈکیتوں نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی سے اسلحہ کی نوک پر نقدی لوٹ لی‘ جبکہ نواحی قصبہ للیانی میں راجہ عبدالعزیز کے گھر سے ڈاکو 25تولے طلائی زیورات مالیتی آٹھ لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دن تین بجے یٰسین نامی شخص اپنی بیوی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر اپنے گھر چنگا میرا جا رہا تھا کہ قاضیاں روڈ پر مبارک ہسپتال کے قریب تین مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے انہیں اسلحہ کی نوک پر روک لیا اور ان سے 60ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ڈکیتی کی دوسری واردات نواحی قصبہ للیانی میں ہوئی جہاں راجہ عبدالعزیز کے گھر ڈکیٹ داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر اہلخانہ سے 25تولے طلائی زیورات‘ ہار‘ سیٹ ،چوڑیاں ،بریسلٹ ،مالا سیٹ وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ گوجرخان مصروف تفتیش ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ موٹرسائیکل سوار ڈکیت گینگ ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :