چکوال‘ ڈمپر اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوارخاتون شدید زخمی ہوگئی

اتوار 24 ستمبر 2017 21:20

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) پنڈی پھاٹک تھانہ سٹی چکوال میں ڈمپر اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوارخاتون شدید زخمی ہوگئی‘ 28سالہ نائلہ اپنے خاوند ثاقب کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ تیز رفتار ڈمپر نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں نائلہ کو شدید زخم آئے جبکہ خاوند معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122نے نائلہ کو فوری طور پرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال پہنچایا جبکہ ڈمپر ڈرائیور موقع پر سے فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :