کراچی، پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،قتل کے مقدمہ میں مفرور ملزم گرفتار

اتوار 24 ستمبر 2017 21:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) ایس ایچ او سرجانی کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، قتل کے مقدمہ کا مفرور ملزم گرفتار کرلیا گیا،تفصیلات کے مطابق اتوار کو سرجانی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی میں قتل کے مفرور ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا،ملزم حدایت اللہ نیازی ولد محمد اقبال 6 ماہ قبل اپنے دوست محمد اکرم حب بلوچستان لے جاکر اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر قتل کیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ حب میں مقدمہ الزام نمبر 117/2017 جرم دفعہ 302 درج ہے اس مقدمہ میں ملزم مفرور ہے،ملزم کے قبضہ سے ایک پسٹل 30 بور بمعہ 4 گولیاں برآمد ہوا،ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 439/2017 جرم دفعہ A-1-23 تھانہ سرجانی پر درج ہوا۔

متعلقہ عنوان :