محمد نواز شریف ایک فرد واحد نہیں 20کروڑو سے زائد پاکستانیوں کی اجتماعی سوچ کا نام ہے،علی اکبر گجر

اتوار 24 ستمبر 2017 21:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف ایک فرد واحد نہیں بیس کروڑو سے زائد پاکستانیوں کی اجتماعی سوچ کا نام ہی․ خود رو سیاسی پودوں کو سیاست کے تناور درختوں کے سامنے کھڑا کرنے کی کوشش جمہوری نظام کو بہا کر لے جائے گی․ عوام کے ووٹ کا تقدس برقرار نہ رکھا گیا تو دنیا میں جمہوریت بھی سوشلزم کی طرح ناکامی سے دوچار ہو سکتی ہی․ جمہوریت کی ناکامی دنیا کو انارکی کا شکار بنادے گی ․ جمہوریت احتساب اور انتقام کو الگ الگ نہ رکھا گیا تو انسانی معاشرہ جنگل کی صورت اختیا کر لے گا․پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) دنیا کی سیاسی اور جمہوری اقدار کو عوام کے مفاد کے قریب تر لانے کے لئے نیا بیانیہ تشکیل دے گی․ عوام کی حاکمیت کو نیا اسلوب اور جمہوریت کو نئے معنی دئیے بغیر دنیا کا موجودہ جمہوری نظام استحصال کی قوتوں کے ہاتھوں میں کھلونا بنا رہے گا․ میاں محمد نواز شریف دنیا کی جمہوریت کو حقیقی جمہوری سانچے میں ڈالنے کے لئے جمہوری روایات کو نئے سرے سے ترتیب دے رہے ہیں ․پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنے وجود کی ابتدا سے پاکستانی قوم کے دلوں میں گھر کر چکی ہی․ تین بار پاکستان مسلم لیگ(ن) کی وفاق میں حکومت کا قیام عوامی اعتماد اور قیادت کے ساتھ عقیدت کا ایسا باب ہے جسے بار بار بند کرنے کی کوششیں کرنے والے بھی اپنے اقدامات پر نادم نظرتے ہیں․ میاں محمد نواز شریف کے خلاف ظاہری اور خفیہ سازشیں پاکستان کی معاشی بقا اور عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیوں کے بہت بڑا خطرہ بن چکی ہیں جن کے تدارک کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) ماضی کے ہر دور کی نسبت زیادہ متحد اور محتاط ہوچکی ہی․ ہماری صفوں میں دراڑوں کی خواہشیں تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ بنیں گی اور میاں محمد نواز شریف ایک بار پھر سے نئی توانائی اور عوامی قوت کے ساتھ ریاست پاکستان کی باگ ڈور سنبھالیں گی․ علی اکبر گجر نے کہا ملک میں بے یقینی پھیلانے والی قوتیں آج پشیمان اور پریشان ہیں جبکہ جھوٹے الزامات اور بہتانوں کے طوفانوں سے لڑتے ہوئے ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف لندن میں بیٹھ کر دنیا بھر کی سیاست کا محور بن چکے ہیں․ میاں محمد نواز شریف کی قیادت مملکت خدادا کی بقا کی طرح عوام کے ایمان کا حصہ بن چکی ہی․ قوم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے اشارہ ابرو کی منتظر ہے کہ پاکستان کا جمہوری بیانیہ کس رخ سے ترتیب دیا جائے اور کس طرح عوام کے جمہوری حقوق کا تحفظ یقینی اور دے بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :