کراچی ، پولیس کے اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل کی دو مقامات پر کاروائی ، ٹارگٹ کلر سمیت 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

اتوار 24 ستمبر 2017 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل کی دو مقامات پر کاروائی ، ٹارگٹ کلر سمیت 3 ملزمان گرفتار ، جدید اسلحہ ، موٹر سائیکل برآمد، ٹارگٹ کلر کا تعلق متحدہ لندن سے ہے ،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سی آئی اے اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل عبداللہ احمد کے ٹاسک پر اے وی سی سی پولیس ٹیم نے بنگلہ بازار اورنگی ٹاؤن میں چھاپہ مار کر متحدہ لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر عمران احمد قریشی کو کلاشنکوف ، میگزین29کارتوس سمیت گرفتار کر لیا ،گرفتار کلر اجمل پہاڑی کا دست راست ہے جبکہ دوسری کاروائی میں کورنگی ڈھائی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب کاروائی کر کے اسٹریٹ کرمنل گروہ کے سرغنہ سمیت 2ملزمان عمران عرف کالا عرف بھائی اور بلال کو گرفتار کر کے 2پستول ، 2میگزین ،10کاتوس اور ایک موٹر سائیکل بر آمد کر لی ، گرفتار کرمنلزکے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں شاہ فیصل کالونی ،صدر ،اے وی سی سی اور دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں ملزمان درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :