جڑانوالہ ، اے ڈی زراعت توسیع کی درخواست پر مینو فیکچرنگ کمپنی کے مالک سمیت 3افراد کیخلاف مقدمہ درج

اتوار 24 ستمبر 2017 21:10

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کی درخواست پر مینو فیکچرنگ کمپنی کے مالک سمیت 3افراد کے خلاف مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع منظور احمد نے تھانہ سٹی میں مقدمہ نمبر846/17درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہمراہ ملازمین غلہ منڈی میں واقع دکان سے مولی بور کمپنی پاکستان کیمیکلز اینڈ بائیو انڈسٹریز پرائیویٹ لمٹیڈ رجسٹریشن نمبر BP-FCO- DSF786861-D-Y2K13کا نمونہ حاصل کرکے تجزیہ زراعی کیمسٹ سوائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری فیصل آباد اور زرعی کیمسٹ لاہور کو ارسال کیا گیا تو درج بالادونوں لیبارٹریز کے زرعی کیمسٹوں نے نمونہ واپس کرکے تحریر کیا کہ کمپنی کی رجسٹریشن ختم ہو چکی ہے۔

جس پر تھانہ سٹی پولیس نے عبدالرحمن ، سیلزآفیسر عرفان ، ڈسٹری بیوشن کمپنی اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :