حافظ آباد کے شہری کو نائیجیریامیں ڈاکوئوںنے مزاحمت کرنے پر تشدد کانشانہ بناکر ہلاک کردیا

اتوار 24 ستمبر 2017 21:10

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) حافظ آباد کے شہری کو نائیجیریامیں ڈاکوئوںنے مزاحمت کرنے پر تشدد کانشانہ بناکر ہلاک کردیا۔ شہری کی میت حافظ آباد پہنچی تو ہر ایک کی آنکھ اشک بار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق محلہ اسلام پورہ حافظ آباد کے مسلم لیگ ن کے راہنما رانا امجد علی کا بھتیجا رانا گلفام شہزاد گذشتہ دس برس سے نائیجریا کی ایک کمپنی میں کام کررہا تھا۔

(جاری ہے)

چند روز قبل وہ نائیجیریا میں اپنی ڈیوٹی دیکر واپس آرہا تھا کہ اسے مسلح ڈاکوئوں نے لوٹنے کی کوشش کی جس پر اس نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہلاک کردیا اور خود فرار ہوگئے۔رانا گلفام کی میت گذشتہ روز حافظ آباد پہنچی تو اسے مقامی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی جمشید عباس تھیم، وائس چیئرمین خالد محمود بٹ کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :