حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں محکمہ مال کو لکشمی کی چمک نہ دکھانے نیوالے موروثی تا حال مالکانہ حقوق سے محروم

اتوار 24 ستمبر 2017 21:10

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء)تحصیل پنڈی بھٹیاں محکمہ مال کو لکشمی کی چمک نہ دکھانے نے والے موروثی تا حال مالکانہ حقوق سے محروم ،جائز حقوق کے حصول کی خاطر در بدر کی ٹھوکریں اور مختلف دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور،زمین ایک صدی سے سائلین کے زیر کاشت ہے ،صوبائی محتسب اعلٰی و کمشنر گوجرانولہ ڈویژن سے نوٹس کی درد مندانہ اپیل ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق صوبائی حکومت کی زرعی اراضی جو کہ عرصہ 100سال سے موروثیاں کے زیر کاشت چلی آرہی تھی،تو حکومت پنجاب نے 2012میںموروثیاں ایکٹ کی منظوری دی کہ ان کے زیر کاشت زرعی زمین کے مالکانہ حقوق دیئے جائیں تو نوٹیفیکشن نمبری295-L.V.I-693/12کو جاری ہوئے 5سال سے زائد کا رعرصہ گزر چکا ہے لیکن تحصیل پنڈی بھٹیاں کے موضعات کے بیشتر موروثی محکمہ مال کے پٹواری /افسران کی بے حسی کی وجہ سے تا حال اپنے جائز حقوق کے حصول کے لئے محروم ہیں اور مبینہ طور پر معلوم ہوا ہے کہ جن لوگوں سے انتقال کروانے کے عوض بھاری نذرانہ وصول کیا تو انکے انتقال کروادیئے لیکن مالی اسطاعت نہ رکھنے والے اور محکمہ مال سے لکشمی کامک مکانہ کرنے والے اپنے جائز کام کی خاطر مختلف دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیںاور سائلین کو محکمہ مال کے اہل کار ،آفیسر مختلف اعتراض لگا کر چلتا کرتے ہیں محکمہ مال کے سامنے پنڈی بھٹیاں کے سامنے بے بس موروثیاں نے صوبائی محتسب اعلٰی وکمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سے نوٹس لینے کی دردمندانہ اپیل کی ہے تاکہ ان کا جائز حق ان کو مل سکے ۔