حافظ آباد،غربت ختم کرنے کی دعوے دار حکومت نے غریب عوام کو ہی ختم کرنا شروع کردیا ہے، محمد زمان انصار

اتوار 24 ستمبر 2017 21:10

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) ٹیکسٹائل اینڈ گارمنٹ پاور لومز یونین پنجاب کے چیئرمین محمد زمان انصاری نے کہا ہے کہ غربت ختم کرنے کی دعوے دار حکومت نے غریب عوام کو ہی ختم کرنا شروع کردیا ہ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مہنگائی کا سیلاب آگیا ہے جو غریب عوام کو بہا کر لے جائے گا بجلی چار گنا مہنگی کردی ہے ٹماٹر آلو پیاز دیگر سبزیاں اور فروٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے سٹی حکومت میونسپل کمیٹی بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہی ہے شہر میں واٹر سپلائی کا بل 60 روپے سے بڑھا کر 200 روپے ماہانہ کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بجلی اور دیگر خوردو نوش اور واٹر سپلائی کا بل فوری طور پر کم کیا جائے ورنہ پنجاب کے مزدور ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے پر مجبور ہوں گے انہوں نے بجلی کی قیمتیں بڑھانے کو حکومت کی غنڈہ گردی کرار دیا حکومت نے مہنگائی پر قابو نہ پایا تو آئندہ غریب عوام انکو ووٹ نہیں دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :