حافظ آباد ، ٹماٹر کی قیمت 240روپے کلو، ادرک اور پیاز کی قیمت بھی 200 روپے تک پہنچ گئی

اتوار 24 ستمبر 2017 21:10

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء)حافظ آباد میں ٹماٹر کی قیمت 240روپے کلو، ادرک اور پیاز کی قیمت دو سوروپے کلو جبکہ پیاز کی قیمت ایک سوروپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

دوکانداروں اور تاجروں نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے مقررکردہ نرخوں کو ہوا میں اڑادیا۔ جس سے غریب عوام پریشان ہوکر رہ گئے۔ جبکہ مجسٹریٹس قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی بجائے ٹھنڈے دفاتر میں بیٹھ کر مزے لینے لگے۔