حافظ آباد، ٹماٹر، ادرک ، لہسن اور پیاز کی قیمتوںمیں ہوشرباء اضافہ حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، چوہدری مہدی حسن بھٹی

اتوار 24 ستمبر 2017 21:10

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی قائد اور سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری مہدی حسن بھٹی نے کہا ہے کہ ٹماٹر، ادرک ا، لہسن اور پیاز کی قیمتوںمیں ہوشرباء اضافہ پنجاب حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس سے پنجاب میں گڈ گورننس کے تمام پردے چاک ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں جس تیزی سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے اس سے ایک غریب آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ لیکن حکمرانوں کی عیاشیاں اب بھی جاری وساری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سبزیوں اور روزمرہ استعمال کی اشیاء میں بڑھتی قیمتوں کو اگر کنٹرول نہ کیا گیا تو عوام سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے پر مجبو ر ہوں گے۔