ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نے ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں نئی غلہ منڈی میں 7 افراد کو دوکانیں تعمیر کرنیکی اجازت دیدی

اتوار 24 ستمبر 2017 21:10

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد اللهدتہ وڑائچ نے لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں نئی غلہ منڈی میں 7 افراد کو دوکانیں تعمیر کرنے کی اجازت دیتے ہوئے انکی تعمیر میں کوئی مداخلت نہ کرنے کی ہدایت کردی۔جبکہ 38دیگر افراد جو مذکورہ رٹ پیٹیشن میں پارٹی نہیں ہیںانہیںنئی غلہ منڈی میں مارکیٹ کمیٹی کی ملکیتی زمین میں دوکانیں /پلاٹس تعمیر کرنے سے روک دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اور اس سلسلہ میںڈپٹی کمشنرنے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد کو تحریری لیٹر لکھتے ہوئے کہا ہے اگر یہ افراد نئی غلہ منڈی میں دوکانوں /پلاٹس پر غیر قانونی قبضہ کرنے کی کوشش کریں تواسے پولیس کی مدد سے روک دیا جائے۔ مزید برآں وہاں پر گورنمنٹ کی قیمتی زمین کو قبضہ مافیا سے محفوظ کرنے کے لئے پولیس کی نفری بھی متعین کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے جن افراد 7سات افراد کی تعمیرات میں رکاوٹ مداخلت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ان میں ناظم علی، علی حسن، عبدالجبار، وقاص بشیر، محمد افضل، سعید اختر،محمد قمرالسلام شامل ہیں۔