جمعیت نے تمام شعبوں کی کارکردگی بہتربنانے کیلئے اپنے تمام کارکنوں کومتحرک کیاہے،حاجی نورگل خلجی،

اتوار 24 ستمبر 2017 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی نورگل خلجی،عزیزاللہ پکتوی اورعبدالواسع سحرنے جمعیت کوتوال کے رہنماسیدمقصودآغاکی جانب سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ جمعیت نے تمام شعبوں کی کارکردگی بہتربنانے کے لئے اپنے کارکنوں کومتحرک کیاہے ،شعبہ صحت میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے کے لئے ضلعی سطح پرعزیزاللہ پکتوی کی سربراہی میں شعبہ صحت کمیٹی کی گئی جس کی خدمات لائق تحسین ہیں،اس موقع پرعزیزاللہ پکتوی نے بتایاکہ گزشتہ روزضلعی شعبہ صحت کمیٹی کااجلاس ہواجس میں اہم فیصلے کئے ، محرم کے بعدضلعی کمیٹی تمام ہسپتالوں کادورہ کرے گی سول ہسپتال میں شہریوں کودرپیش مسائل کی نشاندہی کرکے تحریری طورپرایک پورٹ وزیرصحت اورسیکرٹری صحت کوفراہم کی جائے گی اورمحکمہ صحت کے ساتھ ہسپتالوں میں لوگوں کی مشکلات دورکرنے کے لئے تعاون کیاجائے گاسرکاری ہسپتالوں میں عام لوگوں کوکافی مشکلات درپیش ہوتی ہیںجمعیت کمیٹی کے ارکان اللہ کی رضااورخدمت خلق کے جذبے سے سرشارہوکرخدمات انجام دیں گے اورہسپتالوں میں لوگوں کی رہنمائی کریں گے کمیٹی ارکان کامقصدکسی کی کردارکشی نہیں بلکہ مسائل کی نشاندہی کرکے ان کے حل کے لئے حکام کی توجہ مبذول کراناہے جمعیت ضلع کوئٹہ کی کمیٹی برائے صحت گزشتہ تین سال کے دوران حکومت کے بغیرہسپتالوں میں خدمات انجام دے رہی ہے اورمختلف شعبوں میں جمعیت کے ممبران مصروف ہیںہسپتالوں میں عوام کی خدمت کے لئے نہ صرف وہ ملازمین جونظریاتی طورجمعیت کے ساتھ ہیں بھرپورخدمات انجام دیں گے بلکہ کمیٹی ممبران بھی ہسپتالوں میں مخلوق خداکی رہنمائی کریں گے اورمریضوں کی خدمت کے لئے کرداراداکریں گے۔

متعلقہ عنوان :