Live Updates

عمران خان کا قبل از وقت انتخاب کا مطالبہ، پیپلزپارٹی 2حصوں میں تقسیم ہوگئی

قبل از وقت انتخابات کی حمایت نہیں کرسکتے ‘قمر الزمان کائرہ ‘ عمران خان کی بات میں بھی وزن ہے‘سینیٹر سلیم مانڈی والا کی گفتگو

اتوار 24 ستمبر 2017 20:51

عمران خان کا قبل از وقت انتخاب کا مطالبہ، پیپلزپارٹی 2حصوں میں تقسیم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) پیپلزپارٹی چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان کے قبل از وقت انتخاب کے مطالبے کے معاملے پر 2حصوں میں تقسیم ہوگئی ‘پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈی والا نے کہا ہے کہ ملک میں قبل ازوقت انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں اور عمران خان کی بات میں بھی وزن ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے ملک میں قبل ازوقت انتخابات کروانے کے مطالبے پر پیپلزپارٹی کے قمر الزمان کائر ہ نے کہا کہ ہم حکومت کے آئینی مدت پوری کر نے کے حق میں ہیں اس لیے عمران خان کے مطالبے کی حمایت نہیں کر سکتے ملک میں 2018میں ہی انتخابات ہونے چاہیے جبکہ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈی والا نے کہا ہے کہ ملک میں قبل ازوقت انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں اور عمران خان کی بات میں بھی وزن ہے جسکی وجہ سے پیپلزپارٹی دو حصوں میںنظر آئی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات