لیگی دھڑوں کے اتحاد کیلئے اہم اجلاس عاشورہ کے بعد لاہور میں بلانے کا فیصلہ ‘سید غوث علی شاہ نے بھی تصد یق کر دی

اتحاد کے حوالے سے معاملات تیزی کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیںا ور آنیوالے دنوں میں اہم فیصلے کیے جائیں گے’سید غوث علی شاہ کی گفتگو

اتوار 24 ستمبر 2017 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) مسلم لیگی دھڑوں کے اتحاد کیلئے اہم اجلاس عاشورہ کے بعد لاہور میں بلانے کا فیصلہ ‘سید غوث علی شاہ نے بھی تصد یق کر دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 10محرم الحرام کے بعد لاہور میں ہونیوالے لیگی دھڑوں کے اتحاد کے اجلاس میں مسلم لیگ (ق) عوامی مسلم لیگ ‘مسلم لیگ ضیاء سمیت (ن) لیگ کے ناراض اراکین کو بھی شر کت کی دعوت دی گئی ہے اور اجلاس میں آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائیگی جبکہ سید غوث علی شاہ نے اجلاس بلانے کی تصد یق کرتے ہوئے کہا کہ لیگی دھڑوں کے اتحاد کے حوالے سے معاملات تیزی کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیںا ور آنیوالے دنوں میں اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔