انجینئرامیرمقام نے لندن میںبیگم کلثوم نوازکی عیادت کی‘ سابق وزیراعظم محمدنوازشریف سے تفصیلی ملاقات

اتوار 24 ستمبر 2017 20:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے لندن میںبیگم کلثوم نوازکی عیادت کے بعدسابق وزیراعظم محمدنوازشریف سے انکی رہائشگاہ پرتفصیلی ملاقات کی‘دونوںرہنمائوںنے ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اورخیبرپختونخوامیںپارٹی امورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

انجینئرامیرمقام نے محمدنوازشریف کوخیبرپختونخوامیں پارٹی امورکے بارے میںبریفنگ دی اورمحمدنوازشریف کوخیبرپختونخواکادورہ کرنے کی بھی دعوت دی جس پرمحمدنوازشریف نے پاکستان آتے ہی خیبرپختونخواکادورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعظم محمدنوازشریف نے خیبرپختونخوامیںپارٹی کی کارکردگی پراطمینان کامکمل اظہارکیااورخیبرپختونخوامیںانجینئر امیرمقام کے بلاامتیازاورعوام دوست سیاست کوسراہا۔

(جاری ہے)

محمدنوازشریف کی رہائشگاہ کے باہرذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ بیگم کلثوم نوازکی عیادت اوراپنے قائدمحمدنوازشریف سے ملنے لندن آیاہوں۔ایک سوال کے جواب میںانجینئرامیرمقام نے کہاکہ عائشہ گلالئی الزامات کیس میںاگرعمران خان نیازی کادامن بے داغ ہوتا تو پارلیمانی کمیٹی کے روبروپیش ہوتے اورکمیٹی کومستردکرنے کی بجائے اپنی صفائی پیش کرتے،کمیٹی کومستردکرنااس بات کی عکاس ہے کہ دال میںکچھ کالا کالا ضرورہے۔

ایک اورسوال کے جواب میںانجینئرامیرمقام نے کہاکہ خیبرپختونخواحکومت کی کارکردگی صرف سوشل میڈیاکی زینت بن گئی ہے عملی اقدامات کچھ بھی نہیںہے،تحریک انصاف کی ناقص پالیسیوںکے باعث صوبہ نصف صدی پیچھے رہ گیاہے۔انہوںنے کہاکہ محکمہ صحت اور تعلیم میں جواصلاحات کی باتیںتحریک انصاف والے کررہے ہیںوہ محض ہوامیںقلعے کھڑے کرنے کے مترادف ہیں،نوے دن میں احتساب کادعویٰ بھی ڈسپوزبل ثابت ہوگیاہے تاہم آئندہ عام انتخابات میںخیبرپختونخواکے عوام بیلٹ کے ذریعے عمران خان کااحتساب کریںگے۔

فاٹا انضمام کے حوالے سے ایک صحافی کے سوال کاجواب دیتے ہوئے وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ فاٹا میںپولیس اورعدالتی نظام کانفاذپاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرہون منت ہے،یہ توصرف آغازہے،قبائلی عوام کوہروہ حقوق دلوائیںگے جو پشاور،لاہوراور کراچی کے شہری کوحاصل ہے،فاٹاکی تعمیروترقی کیلئے پی ایس ڈی پی میںاضافہ کرکے خاطرخواہ بجٹ مقررکیاگیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے میںجوقربانیاںقبائلی عوام نے دی ہیں وہ کبھی بھی نا قابل فراموش نہیںہوسکتی، فاٹا اصلاحات کے آغازپرتمام غیورقبائلی عوام کوتہہ دل سے مبارکبادپیش کرتاہوں۔انہوںنے مزیدکہاکہ فاٹااصلاحات کے روح رواں اورمحرک محمدنوازشریف ہے تاہم اصلاحات کاسہرا پاکستانی عوام کے دلوںکے وزیراعظم محمدنوازشریف کے سرہے اورپاکستان مسلم لیگ(ن)ہی فاٹاکواب ایک رول ماڈل بنائے گی، فاٹامیں پاکستان کے دیگرعلاقوںکی طرزکاعدالتی اورپولیس نظام لاگوہوگاجس کے حوالے سے بہت جلدوزارت سیفران سے اعلامیہ جاری ہوجائیگا۔

متعلقہ عنوان :