لاڑکانہ،مختلف حادثات اور واقعات میں ایک شخص ہلاک،دھماکہ،ایک زخمی، بچہ بازیاب

اتوار 24 ستمبر 2017 20:42

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) مختلف حادثات اور واقعات میں ایک ہلاک،دھماکہ،ایک زخمی، بچہ بازیاب۔ رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ دویژن کے مختلف علاقوں میں اتوار کے دن سیتھارجا میں قائم علی سی این جی اسٹیشن کے اندر گیس سلینڈر پھٹنے کے نتیجے میں ایک شخص جبار زخمی ہوگئے، جسے پولیس نے ا سپتال داخل کرایا، جہاں داکٹرز نے انہیں فرسٹ ایڈ دیکر اسے خطرے سے باہرنکال دیا۔

(جاری ہے)

جبکہ یارولنڈ نزد میرپور ماتھیلو میں تیز رفتار موٹر سائیکل اور ٹریکٹر میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار درشن کمار نے دم دیدیا، پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثائو کے حوالے کردی گئی۔ اور پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ اور اوباورو کے قریب شہر سے باہر 11 برس کے بچے محمد بلاول غوری کو نامعلوم مسلحہ افراد پیٹرول پمپ اسٹیشن پرڈرامائی انداز میں چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس کا کہنا تھا کہ مغوی کو دو روز قبل اغویٰ کیا گیا تھا، اور تاوان ادا کرکے اسے آزاد کرایا گیا ہے۔ #

متعلقہ عنوان :