لاڑکانہ،گندگی کے ڈھیر، ہزاروں افراد مختلف امراض میں مبتلا

ہزاروں افراد چکن گونیا اور ڈینگی، نمونیا سمیت دیگر وائرل امراض میں مبتلا

اتوار 24 ستمبر 2017 20:42

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) گندگی کے ڈھیر، ہزاروں افراد مختلف امراض میں مبتلا۔ رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ میں گندگی کے ڈھیر نے ہزاروں افراد کو چکن گونیا اور ڈینگی، نمونیا سمیت دیگر وائرل امراض میں مبتلا کردیا ہی؛ ماہرین صحت نے شہر میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے پرتشویش کااظہار کیا ہے۔ شہریوں نے بتایا کہ شہرمیں بارشوں کے بعد نکاسی آب نہ ہونے سے شہر کا کوئی علاقہ ایسا نہیںجہاں اس سے پیدا جراثیم افزائش نہ پا رہے ہوں،اس کی واضح مثال لاڑکانہ میں ڈینگی اور چکن گونیا اور دیگر وبائی امراض کے بڑھتے ہوئے کیسز ہیں۔

انسدادڈینگی سیل کے مطابق لاڑکانہ میں رواں سال میں 06 ڈینگی کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ 1000 سے زائد افراد بشمول بچے اور خواتین ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کے مطابق چکن گونیا کا کورس دو سے بارہ روز انسانی جسم کو متاثر کرتا ہے، جس باعث انسانی جسم میں شدید درد محسوس کیا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈینگی اور چکن گونیا گندگی اور پانی میں افزائش پانے والے مچھروں کے باعث پھیلتا ہے، ڈینگی اور چکن گونیا سے بچائو کیلئے لوگ خاص طور پر طلوع اور غروب آفتاب کے وقت مکمل آستینوں والے کپڑے پہنیں اور مچھر مار ادویات کا استعمال کریں ۔

ماہرین نے خبردار کیا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال یہی رہی تو شہر میں وبائی امراض پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا، اس لیے صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔#

متعلقہ عنوان :