Live Updates

عمران خان کی ہر خواہش پوری نہیں کی جاسکتی‘ قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ درست نہیں‘ کائرہ

مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو پانچ سال پورے کرنے چاہئیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 24 ستمبر 2017 20:41

ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) پیپلزپارٹی کے راہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہر خواہش پوری نہیں کی جاسکتی‘ قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ درست نہیں‘ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو پانچ سال پورے کرنے چاہئیں۔ اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آئین کے تحت اپوزیشن لیدر بنایا جاتا ہے‘ عمران خان کی قبل از وقت انتخابات کی خواہش پوری نہیں کی جاسکتی ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی قبل از وقت انتخابات کی حمایت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر قبل از وقت انتخابات کے بعد بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت آجاتی ہے اور شاہد خاقان عباسی ہی وزیراعظم بنتے ہیں تو عمران خان پھر کیا کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ائینی مدت پوری کرنی چاہیے تاکہ جمہوری عمل مستحکم ہو۔ انہوں نے کہا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کا معاملہ قانونی ہے‘ اچھی بات ہے کہ نواز شریف وطن واپس آرہے ہیں ‘ وطن واپس آکر نواز شریف اپنے اوپر قائم مقدمات کا سامنا کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :