نوشہرہ ‘ جے یوآئی( ف)کے رہنماء مفتی سجاد کی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات ‘پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

اتوار 24 ستمبر 2017 20:41

نوشہرہ ‘ جے یوآئی( ف)کے رہنماء مفتی سجاد کی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے ..
نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) جے یوآئی( ف) کے سابق ضلعی امیر مفتی سجاد کی ممبر صوبائی اسمبلی میاں خلیق الرحمن خٹک کے ہمراہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک سے اہم ملاقات ، مفتی سجاد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ مفتی سجاد بہت جلد ڈاگ اسماعیل خیل میں جلسہ بھی منعقد کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سابق ضلعی امیر مفتی محمد سجاد جن کے اپنی پارٹی کے ساتھ اختلافات پیدا ہوگئے تھے اورا ن کو غیر فعال ضلعی امیر کہہ کرعہدے سے ہٹا یا گیا تھا۔

جس پر ان کویہ بات ناگوار گزری اور انہوں نے باقاعدہ پارٹی کے ساتھ اپنے تحفظات کااظہار کیاہے۔تحریک انصاف کے رہنما اور پی کے بارہ ممبر صوبائی اسمبلی میاں خلیق الرحمن گزشتہ کئی ماہ سے مفتی سجا د کے ساتھ رابطے میں تھے اوران کی یہ محنت رنگ لائی اور مفتی سجاد نے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک کے ساتھ خصوصی طور پر ملاقات کی اوران کی قیادت میں تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کردیا۔

مفتی سجاد نے اس موقع پر پی ٹی ائی کے چیرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت پربھی بھر پور اعتماد کااظہار کیا اورکہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے حقیقی معنوں میں اسلام کی خدمت کررہی ہے۔ پرائمری سکولوں میں قرآن پاک کا ناظرہ اور چھٹی سے بارہویں جماعت تک قرآن پاک کا ترجہ اور تفسیر، سود کے خلاف بھر پور کاروائی اور قانون سازی ‘ جہیز کی لعنت کے خلاف قانون سازی مساجد اور دینی مدارس کی بھر پور سرپرستی سے وہ متاثر ہوئے ‘ اور اسی سے متاثر ہوکر انھوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا۔

مفتی سجادنے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے امام مساجد کی تنخواہیں فراہم کرنا اورانہیں قومی دھارے میں شامل کرنا بھی تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کاخوش ائند اقدام ہے ۔ وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک نے مفتی سجاد کاخیر مقد م کیااور کہا کہ مفتی سجا د کی پی ٹی آئی میں شمولیت خوش آئند ہے۔ انھوں نے کہا کہ مفتی سجاد نے ان کے دیگر ساتھیوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا بھی عندیہ دیا ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کے لیے حکمت عملی وضع کرلی ہے۔ اور بڑے بڑے خاندانوں اور اہم سیاسی رہنمائوں سابق ارکان اسمبلی کو تحریک انصاف میں شمولیت کردی ہے فاٹا میں بڑی تعداد میں نوجوان اور سیاسی رہنما پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں ‘ فاٹا سے دو ارکان اسمبلی اور سینٹر نے باقاعدہ پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کردیا ہے اور دیگر رہنمائوں کی شمولیت ابھی ہونی ہے۔ انہوں نے کہاکہ2018 کے انتخابات میںعوام تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :