پروفیسر ضیاء القمر تعزیتی ریفرنس کی آرگنائزنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس

اتوار 24 ستمبر 2017 20:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء)ایڈورڈز کالج کے پروفیسر ضیاء القمر کیلئے تعزیتی ریفرنس کی آرگنائزنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس کنوینئر ڈاکٹر خالد خان کی صدارت میں ایڈورڈز کالج میں ہوا جس میں خالد سلطان خواجہ، رخشندہ ناز، مریم اقبال، پروفیسر جمال ،پروفیسر جلال گلزار،ڈاکٹر عادل ظریف اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس حوالے سے پہلے اجلاس کی کارروائی کی توثیق کے بعد شریک اراکین کو مختلف تقسیم کار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

اس موقع پر مندرجہ ذیل نکات پر اتفاق رائے پایا گیا۔ جن کے مطابق تعزیتی ریفرنس کیلئے ایڈورڈز کالج کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے دعوت دی جائے گی اس حوالے سے ایک لاکھ روپے کی خطیر رقم سے خالد سلطان خواجہ نے انڈومنٹ فنڈ کااعلان کیا جس میں شرکاء سے مزید رقم کی درخواست کی جائیگی۔

(جاری ہے)

اسی طرح کالج کی لائبریری میں پروفیسر ضیاء القمر کی عطیہ کی گئی کتابوں پرمشتمل گوشئہ ضیاء کا بھی اعلان کیاگیا۔

پروفیسر ضیاء القمر کے چاہنے والوں کو کھلی دعوت دی گئی ہے کہ وہ چار اکتوبر تک پروفیسر جلال گلزار سے 0333-9970781نمبر پر رابطہ کریں۔تعزیتی ریفرنس کی متوقع تاریخ 7 اکتوبر 2017 ہے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر خالد خان(ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) سے بھی 0300-5723929پررابطہ کیا جا سکتا ہے۔