جے یو آئی( ف)وفد کی کیو ڈبلیو پی رہنمائوں سے ملاقات ‘ این اے فور پر جمعیت کے نامزد امیدوار کیلئے حمایت کی درخواست

اتوار 24 ستمبر 2017 20:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) جمعیت علماء اسلام(ف) کے ایک اعلیٰ وفد کی قومی وطن پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات‘ این اے 4پر قومی وطن پارٹی سے جمعیت علماء اسلام ( ف)کے امیدوار کی حمایت کرنے کی درخواست‘ قومی وطن پارٹی نے مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں جمعیت علماء اسلام ( ف)کے جرگہ اور این اے 4پر حمایت کے حوالہ سے بات کرنے اور مثبت جواب کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

وفد میں مولانا عطاء الحق درویش، عبدالجلیل جان، مولانا خیرالبشر، عطیف الرحمان اور قاری محمد عاصم شامل تھے، قومی وطن پارٹی کے صوبائی رہنما بابر ہاشم ، اسد آفریدی، طارق خان نے قومی وطن پارٹی کی نمائندگی کی۔

متعلقہ عنوان :