عام انتخابات کے حوالہ سے قومی اورصوبائی اسمبلی کی نشستوں پرجے یو آئی ( ف ) کا ہوم ورک مکمل

اتوار 24 ستمبر 2017 20:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) آئندہ عام انتخابات کے حوالہ سے قومی اورصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر زمینی حقائق کی روشنی میں ہوم ورک مکمل، 2رکنی کمیٹی آئندہ ماہ جائزہ رپورٹ پیش کریگی، قبائل ایجنسیوں کے امیدوارں کے انٹر ویوز اور جائزہ کمیٹی کے ساتھ مشترکہ اجلاس27ستمبر کو اور وسطی اضلاع کے انٹرویوز 25سے 30ستمبر تک ہونگے، جمعیت علماء اسلام (ف)کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان کے مطابق 2رکنی کمیٹی کے ارکان مفتی کفایت اللہ اور عبدالجلیل جان نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں پر زمینی حقائق کی روشنی اور اضلاع کی مشاورت سے ہوم ورک تیار کرلیا ہے اور آئندہ 2018کے انتخابات کے لئے جائزہ رپورٹ صوبائی مجلس عاملہ کو آئندہ ماہ پیش کر دی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع، ملاکنڈ ڈویژن، ہزارہ ڈویژن اور وسطی اضلاع کے امراء ونظما کے مشاورتی اجلاس بالترتیب کرک، بٹ خیلہ، مانسہرہ اور پشاور میں منعقد ہوئے جس میں تمام اضلاع کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کا مرحلہ وار جائزہ لیا گیا اور طویل مشاورت کے بعد جائزہ کمیٹی نے رپورٹ کی تیاری پر کام شروع کرتے ہوئے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے اور جائزہ رپورٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جو آئندہ ماہ اکتوبر میں صوبائی مجلس عاملہ کو پیش کر دی جائیگی۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان کے مطابق ہزارہ ڈویژن جنوبی اضلاع اور ملاکنڈ ڈویژن کے امیدوارں سے انٹر ویوزمکمل ہوچکے ہیں، جبکہ وسطی اضلاع کے امیدوارں کے انٹر ویوز 25ستمبر سے 30ستمبر تک ہونگے۔

متعلقہ عنوان :