بہت جلد نصیر آباد کے عوام کے بنیادی مسائل حل ہونے کی خوش خبری دیں گے ‘وزیر اعلیٰ پیکج کے تحت تر قیا تی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے‘ بعض افراد اپنی سیا سی دوکانداری چمکانے کے لیئے مختلف طریقے آزما کر عوام میں اپنی مقبولیت حاصل کر نے کی ناکام کوششیںکر رہے ہیں

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر معدنیات و قدرتی وسائل حاجی محمد خان لہڑی کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 24 ستمبر 2017 20:40

ڈیرہ مرادجمالی۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر معدنیات و قدرتی وسائل حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ بہت جلد نصیر آباد کے عوام کے بنیادی مسائل حل ہونے کی خوش خبری دیں گے ‘وزیر اعلیٰ پیکج کے تحت تر قیا تی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے بعض افراد اپنی سیا سی دوکانداری چمکانے کے لیئے مختلف طریقے آزما کر عوام میں اپنی مقبولیت حاصل کر نے کی ناکام کوششیںکر رہے ہیںلیکن عوام با شعور ہیں اور وہ ایسی کسی سازش کا شکار نہیں ہو نگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی فراہمی کے منصوبے آخری مراحل میں ہیں‘ 220kvگرڈ اسٹیشن تکمیل کی جانب ہے اور بجلی کے ٹاورز ،لائنوں کی بچھائی پر بھی کام ہو رہا ہے مگر زرعی آبادی کے باعث فصلات میں پانی ہونے سے کام کرنے والے ٹیموں کو مشکلات درپیش آ رہی ہیں‘ رواں سال یہ آخر تک ان منصوبوں کو مکمل کر کے پہلے ہی مرحلے میں نصیر آباد کو بجلی کی سپلائی شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی کی عوام کو مالکانہ حقوق دینے کے لیئے الاٹمنٹ پالیسی کو مرتب کر لیا گیا ہے اور الاٹمنٹ کا بورڈ آف ریونیو سے فائنل ہونے کے بعد صوبائی کابینہ کی منظوری سے اس اہم بنیادی مسئلے کو بھی حل کر لیا جائے گا‘ ہم عوامی بنیادی مسائل سے غافل نہیں ہیں بلکہ علاقے کے درپیش مشکلات کو ختم کرنے کے لیئے حکومت عملی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے لیکن بعض افراد اپنی دوکانداری چمکانے کے لیئے حکومت مخالف مایوسی کی باتیں کر کے عوام میں بے اعتمادی کا ماحول پیدا کر نا چاہتے ہیں لیکن عوام کی طاقت سے ایسے تمام تر سازشوں کو ناکام بنا دیا جائے گا اور حکومت نے عزم کر رکھا ہے کہ صوبے سے پسماندگی کے خاتمے اور عوام کی خدمت کے لیئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :