نصیرآبادڈویژن میں پولیس نے محرم الحرام کے سلسلے میں ماتمی جلوسوں ،عزاداری اور مجالس کے سیکورٹی پلان کوحتمی شکل دیکر تمام تر انتظامات کو مکمل کر لیا

اتوار 24 ستمبر 2017 20:40

ڈیرہ مرادجمالی۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) نصیر آبادڈویژن میں پولیس نے محرم الحرام کے سلسلے میں ماتمی جلوسوں ،عزاداری اور مجالس کے سیکورٹی پلان کوحتمی شکل دیکر تمام تر انتظامات کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی نصیر آباد رینج شرجیل احمد کھرل نے میڈیا کے نمائند وں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے بتایا کہ نصیر آباد رینج میں شامل اضلاع نصیر آباد، جعفر آباد، جھل مگسی، کچھی اور صحبت پور میں مجموعی طور پر عزاداری کے 34 ماتمی جلوس نکالے جائیں گے جن میں سے رینج کے تمام جلوسوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

ضلع نصیر آباد میں 09 جلوسوں میں سے 04کو انتہائی حساس، 05کو حساس،ضلع جعفرآباد میں نکالے جانے عزاداری کے 10جلوسوں میں سے 04کو انتہائی حساس 06کو حساس، ضلع جھل مگسی میں 09جلوسوں میں سے تمام کو انتہائی حساس اسی طرح ضلع کچھی کے 04 جلوسوں کوبھی انتہائی حساسقرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلع صحبت پور کی02 جلوسوں میں سے تمام کو حساس قرار دیا گیا ہے، حفاظتی اقدامات (سیکورٹی پلان)کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق نصیر آباد رینج کے اضلاع میں مجموعی طورپ03ہزار08سو98 پولیس اہلکار ایف سی کے 06 پلاٹون بی سی کے 07 پلاٹون بمعہ وہیکل کو تعینات کیا جائیگا جبکہ آرمی کی 02 کمپنیاں الرٹ ہونگی، ضلع نصیر آباد میں مجموعی طورپر1022پولیس اہلکار02 پلاٹون ایف سی اور 01 پلٹون بی سی معہ وہیکل اور آرمی کی 01 کمپنی،ضلع جعفر آباد میں 1517پولیس اہلکار02 پلاٹون اوربی سی کے 01 پلٹون، ضلع جھل مگسی میں مجموعی طور پر 646 پولیس اہلکار،02 پلاٹون ایف سی،03 پلاٹون بی سی،ضلع کچھی میں مجموعی طور پر 447 پولیس اہلکار،ایک دستہ آرمی،02 پلاٹون بی سی جبکہ ضلع صحبت پور میں پولیس کی326 پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔

کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے کیو آر ایف، اے ٹی ایف،آر آر ایف بھی الرٹ رہے گی۔ محرم الحرام کے دوران نکالے جانے والے عزاداران کے اہم جلوسوں میں ضلع نصیر آباد ڈیرہ مراد جمالی میں 7،9اور10 محرم الحرام کو منجھو شوری میں6،7،8،9،10 محرم الحرام کو اور چھتر میں صرف10 محرم الحرام میں عزادارن کے مین اور الم جلوس نکالے جائیں گے،جبکہ جعفرآباد ضلع کے ڈیرہ اللہ یار میں 07محرم الحرام کو اوستہ محمد میں 6،7،8،9 اور 10 محرم الحرام جبکہ گنداخہ میں 7،8،9،اور 10 محر م الحرام کے چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیں گے۔

اسی طرح ضلع جھل مگسی میں 4 محرام الحرام سے 10 محرم الحرام تک چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیں گے۔ضلع کچھی میں 9 اور 10 محرم کو جلوس بر آمد ہوں گے ضلع صحبت پور میں 8 اور 10 محرم الحرام کو جلوس نکالے جائیں گے۔اس کے علاوہ کسی بھی جلوس کے نکالے جانے کی اجازت نہیں ہو گی پولیس کیجانب سے تمام حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :