ایسٹ بے ایکسپریس وے کا منصوبہ گوادر بندر گاہ کی فعالیت کیلئے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے

وزیر مملکت برائے پورٹس اینڈ شپنگ چودھری جعفراقبال کا تقریب سے خطاب

اتوار 24 ستمبر 2017 20:40

کوئٹہ۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء)وزیر مملکت برائے پورٹس اینڈ شپنگ چودھری جعفراقبال نے کہا ہے کہ ایسٹ بے ایکسپریس وے کا منصوبہ گوادر بندر گاہ کی فعالیت کیلئے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پیک کے تحت ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبے کی تعمیر کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوںنے کہا کہ ایسٹ بے ایکسپریس وے کا منصوبہ گوادر بندر گاہ کی فعالیت کے لیئے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے،گوادر ایکسپریس وے کی تعمیر کے بعد گوادر بندرگاہ کا ملک کے شاہراؤں سے رابطے مزید مستحکم ہوجائیں گے،سی پیک پاکستان اور چائنا کا روشن مستقبل ہے۔ انہوںنے کہا کہ سی پیک منصوبے سے پورا پاکستان استفادہ حاصل کرے گا،چائنا کی پاکستان کی تعمیر اور ترقی کے جذبہ کو سراہتے ہیں۔

(جاری ہے)

چینی حکام سے درخواست ہے کہ وہ ہمیں پیشہ ورانہ شعبہ میں بھی معاونت فراہم کریں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے وائس منسٹر برائے کمیوکیشن ڈائے ڈونکینگ نے کہا کہ ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبہ کی تکمیل سے گوادر بندرگاہ میں کارگو ہینڈلنگ ممکن ہوجائے گی،ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبہ شہر کو شہر اور لوگوں سے لوگوں کے ملاپ کا اہم ذریعہ ثابت ہوگا ،گوادر بندرگاہ مثالی بندرگاہ ہوگی گوادر بندرگاہ کی فعالیت کے لیئے چائنا ہر ممکن کوشش کرے گی۔

قبل ازیں چائنہ کا اعلیٰ سطحی وفد چائنہ کے ڈپٹی منسٹر فور کمیونیکیشن کی قیادت میں گوادر پہنچ گیا ، وزیر مملکت پورٹ اینڈ شپنگ چودھری جعفراقبال اور گوادرپورٹ حکام نے گوادر ایئرپورٹ پر چینی وفد کا استقبال کیا۔چائنہ کے ڈپٹی منسٹر کمیونیکیشن گوادرکے ایسٹ بے پر ایکسپریس وے کے امور سے متعلق مفاہمتی یاداداشت پر دستحط کیا۔سی پیک منصوبے کے تحت سمندر کنارے تعمیر ہونے والے 19 کلومیٹر طویل سڑک ایکسپریس وے پر 17 سترہ ارب روپے لاگت آئیگی۔ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبے کی تعمیر کے مفاہمتی یادداشت پر جی پی اے کی جانب سے چیئرمین گوادر بندرگاہ دوستین جمالدینی اور چائنہ سی سی سی کے چیئرمین نے دستخط کئے۔