کوئٹہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

اتوار 24 ستمبر 2017 20:40

کوئٹہ۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) کوئٹہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیااورموقع وارددات سے فرارہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پرلیبرکالونی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پچاس سالہ عبدالحلیم نامی شخص کو قتل کردیااورموقع واردات سے فرارہوگئے۔پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کردیاجہاں ضرور ی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔ پولیس نے مقدمہ در ج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :