جیکب آباد میں بھی پشتون کلچر ڈے پٹھان ہائوس جیکب آباد میں منایا گیا

اتوار 24 ستمبر 2017 20:10

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء)23ستمبر پورے ملک کی طرح جیکب آباد میں بھی پشتون کلچر ڈے پٹھان ہائوس جیکب آباد میں منایا گیا پٹھان ہائوس میں منعقد ایک تقریب میں رازخان پٹھان عبدالرحمن آفریدی ،آغا سیف الدین ،اکبر علی پٹھان لعل محمداور دیگر نے کیک کاٹا اس موقع پر پٹھان برادری کے نوجوانوںنے ثقافتی لباس پگڑی پہن کر شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ثقافت قوموں کی پہچان ہوتی ہے ثقافتتی دن منانا اپنی پہچان سے محبت کا ظہار کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور ملک کے لئے جان مال اور اپنے بچے بھی قربا ن کرنے کو تیار ہیں۔