کامن ویلتھ گیمز ویٹ لفٹنگ میں میڈل حاصل کرنے والے طلحہ طالب اور نوح دستگیر بٹ کو گولڈ کی چین دینے کا اعلان

اتوار 24 ستمبر 2017 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) پاکستانی سپوتوں کا ایک اور اعزاز ،کامن ویلتھ گیمز میں ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں نے جھنڈے گاڑ کر پاکستان کا نام دنیا میں بلند کردیا ۔

(جاری ہے)

سندھ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کی نائب صدر مسز یو، اے ،قریشی نے کامن وہیلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلحہ طالب اور نوح دستگیر بٹ کو سونے کی چین دینے کا اعلان کیا ہے۔

سیکریٹری سندھ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن نفیس احمد نے مسز یو اے قریشی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی کاشوں کو سراہتے ہوئے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے طلحہ طالب اور نوح دستگیر بٹ کو مبارکباد پیش کیا ہے ۔اور اُمید ظاہر کی ہے کہ ہمارے نوجوان اپنی فنی صلاحیتوں کو اسی طرح اُجاگر کر کے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرتے رہیںگے ۔

متعلقہ عنوان :