واٹر بورڈ کے ہیلتھ ورکرز کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا ، چیئرمین یونائیٹڈ ورکرز یونین

اتوار 24 ستمبر 2017 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) واٹر بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم ،صدر پنھل خان مگسی ،جنرل سیکریٹری اکرام خان نے کہا ہے کہ ہیلتھ ورکرز کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔یوسی چیئرمین ،وائس چیئرمین ،کونسلرز اور انکے حواری ہیلدتھ ورکرز کے ساتھ توہین آمیز سلوک کر رہے ہیں جوکہ ناقابل برداشت ہوتا جارہا ہے ۔

ہیلتھ ورکرز واٹر بورڈ کے ملازم ہیں وہ یوسی کے دفاتر میں حاضری لگانے کی بجائے اپنے واٹر بورڈ کے دفاتر میں حاضری لگائیں گے ۔چیئرمین وائس چیئرمین اور کونسلرز اپنے علاقوں کی شکایات براہ راست واٹر بورڈ کے ڈویثرنل دفاتر میں دیں انکی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا لیکن بدتمیزی ،توہین آمیز رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے سپرٹینڈنگ انجینئر سیوریج احمد علی شیخ سے ملاقات کے دوران کیا ۔

انہوں نے چیئرمینوں ،وائس چیئرمینوں اور کونسلرز کی جانب سے نارواسلوک کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ واٹر بورڈ کا کوئی ملازم عوامی نمائندوں کی ماتحتی میں یاانکے دفتر میں بیٹھ کر کام نہیں کرے گا بلکہ اپنے دفاتر میں بیٹھ کر آنے والی شکایات کا ازالہ کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی اور حاضری بھی اپنے دفاتر میں لگائیں گے ۔انہون نے کہا کہ واٹر بورڈ کے ہیلتھ ورکرز کو ڈی ایم سیز کے سینیٹری ورکرز نہ سمجھا جائے ورنہ خرابی صورتحال کے ذمہ دار متعلقہ یوسی چیئرمین ،وائس چیئرمین اور کونسلرز ہونگے ۔

یونین اپنے ہیلتھ ورکرز کی عزت نفس کو بحال رکھنے کے لیے آخری حد تک جائے گی ۔انہوں نے ہیلتھ ورکرز کے مسائل سے انہیں آگاہ کرکے اپنی تشویش سے بھی آگاہ کیا ۔SEاحمد علی شیخ نے مسائل کو ہمدردی سے سنا اور موقع پر احکامات جاری کردیئے اور شکایات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی بھی کروادی ۔اس موقع پر وفد میں ناظم خان ،چن زیب ،اشرف اعوان ،ہارون مگسی ،ریحان الٰہی ،عبداللهبلوچ ،نورمحمد ،صابر مسیح ،عبدالحکیم کلیری ،خدابخش حمایتی ،عبدالوحید بلوچ ،مشتاق مسیح ،فرانسیں مسیح اور دیگر بھی موجود تھے۔