اسلامی تاریخ صبروبرداشت،عفوودرگزراور قربانیوں سے رقم ہے،محمدسلیم خاں قادری ترابی

نئے اسلامی سال کے آغازپر ہمیں اسلامی اصولوں کی پاسداری کاعہد کرناچاہئے،دورے کے موقع پر بات چیت

اتوار 24 ستمبر 2017 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین ،میلادشریف کااہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات اور شخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر،مرکزی انجمن سیرت النبیﷺ گلبہارکے چیئرمین اور ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خاں قادری ترابی نے اپنے ساتھیوں محمدشکیل قاسمی، ناصر حسین خاں، عبدالوحید یونس، حاجی مرزامحمدمبین بیگ ودیگر کے ہمراہ ضلع سینٹرل کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران اہلسنّت حنفی بریلوی تنظیمات کے اکابرین سے بات چیت کرتے ہوئے اسلامی سال کے آغازپر تمام عالم اسلام کو مبارکبادپیشکی ۔

اس موقع پرانہوں نے کہاہے کہ ہمیں اسلامی اصولوں کی پاسداری کاعہد کرناچاہئے، پوری اسلامی تاریخ صبروبرداشت،عفوودرگزراور قربانیوں سے رقم ہے،الزام تراشیاں کرناکوئی کمال نہیں اصل کام اپنے زخموں کو دیکھے بغیراپنے بھائی کی دادرسی کرناہے، اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے قائدین، اکابرین،علمائے کرام، مشائخ عظام،کارکنان وعوام اہلسنّت حنفی بریلوی نے تحریک پاکستان کے دوران اور قیام پاکستان کے بعدسے اب تک اولیائے کرامکے بتائے ہوئے راستے کو اپنانے کاایک منفرد کرداراداکرنے کا فریضہ انجام دیاہے اور بیس لاکھ سے زیادہ اہلسنّت حنفی بریلوی عوام نے شہادتوں کے جام پیئے اپنے گھربار کو لٹایا،آگ اور خون کے دریاعبور کرکے پاکستان آئے اور پاکستان کی تعمیروترقی میں سب سے زیادہ جدوجہد کی،مگر عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کے حقوق کو ہمیشہ پامال کیاگیااس ے باوجود عوام اہلسنّت حنفی بریلوی نے صبروتحمل کا مظاہرہ کیا،آج بھی ہمیں ہمارے بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کا سلسلہ جاری ہے،عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کو قومی شناختی کارڈز،پاسپورٹ،ڈومیسائل، پی آرسی اور دیگر دستاویزات کی تیاری میں لاتعدادمائل اور مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے،ہم اہلسنّت حنفی بریلیو عوام پرہونے والے ظلم وستم کے پہاڑکی تفصیلات جمع کرکے کتابی شکل دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

عالم اسلام کونئے اسلامی سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ وہ وقت دورنہیں ہے جب اس ملک میں درودوسلام کا دوردورہ ہوگا، امن کی بہاریں ہوں گی اور پرسکون روزگارہوگا،یارسول اللہ ﷺ کی صدائوں میں محبت اور بھائی چارے کی خوشبوسے ماحول سازگار ہوگا اور غوث الاعظم دستگیر پیران پیر حضرت شیخ عبدالقادرجیلانی ؒ کی فکر کے مطابق لوگ زندگی گزاریں گے، عوام اہلسنّت حنفی بریلوی اپنے اتحادکو مزید مستحکم کریں،منظم ہوجائیں اور پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ ہرطرح کا تعاون کریں محرم الحرام میں یوم عاشور پر پولیس رینجرزاور قانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کے تسلسل کو جاری رکھیں ۔

ہم مسلمانوں پر لازم ہے کہ ہم گزشتہ سال پر نظرڈال کر اپنی کارکردگی کا جائزہ لیں اور اپنی خامیوں اور کوتاہیوں کو محسوس کریں اور آئندہ کے لئے اچھی زندگی گزارنے کاعہد کریں ،محمدسلیم خاں قادری ترابی نے محرم الحرام میں اہلسنّت حنفی بریلوی تنظیمات کو درپیش مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ بیس لاکھ سے زیادہ اہلسنّت حنفی بریلوی شہداء کے خون سے حاصل کئے گئے ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان ہر طرف سے خطرات سامناہے، اس لئے ہمیں تحریک پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والے لاکھوں اہلسنّت حنفی بریلوی قائدین اکابرین کارکنان اور عوام کی عزت و حرمت، شان وشوکت اور خواہشات کے احترام میں صبروتحمل ، برداشت اور درگزر سے حالات کامقابلہ کرکے پاکستان کی حفاظت کرنے کے عزم کو نئی روح پھونکنی چاہئے ۔

انہوں نے کہاکہ مسائل پیداہوتے ہیں حل بھی ہوجاتے ہیں مزید مسائل سراٹھالیتے ہیں یہ سب زندگی کا حصہ ہے، ہمیں انہی حالات میں جیناہے،اور انہی حالات میں مرناہے مگر سوچنے کی بات یہ ہے کہ حکمران طبقہ اہلسنّت حنفی بریلوی عوام کے بنیادی حقوق فراہم کرنے سے کیوں گریزاں ہے، محرم الحرام کا مہینہ شروع ہوگیاہے، بلدیاتی اداروں میں فنڈز نہ ہونے کا روناشروع ہوچکاہے، وسائل نہیں ہوں گے تو بنیادی مسائل کی کس طرح حل ہوں گے ،پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر داروں نے اپنی کاوشوں سے امن کی راہ کا تعین تو کرلیاہے مگر چوری ڈکیتی لوٹ مار، اسٹریٹ کرائمزمیں کمی کہیں بھی نظرنہیں آرہی ہے، کرپشن کرپشن شورتومچایاجارہاہے مگر مہنگائی پر کسی کی توجہ نہیں ہے، سبزی پھل تو اپنی جگہ آٹاچینی گھی اور دالوں کے ریٹ برق رفتاری سے بڑھ رہے ہیں،کے الیکٹرک تو ناجائز بلوں کو وصول کرنے میں بین الاقوامی شرت رکھتاہی تھااب سوئی گیس والوں نے بھی ظلم وستم ،لوٹ مار اور ناجائز رقم بٹورنے کی دوڑ میں سب سے آگے نکلنے کے خواب دیکھنے شروع کردیئے ہیں اور چھوٹے چھوٹے گھروں میں ہزاروں روپنے ماہانہ بل وصول کئے جارہے ہیں، ہیلمٹ پہنانے کے چرچے ہورہے ہیں لیکن ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے لئے کوئی انتظام کرنے کا خیال کسی کو نہیں ہورہا،ٹوٹی پھوٹی بسوں کوچوں اور رکشوں میں لوگ جانوروں کی طرح سفرکرنے پر مجبورہیں، اور یہ سب کچھ تحریک پاکستان میں ہراول دستے کا کرداراداکرنے والوں کی اولادوں کے ساتھ ہورہاہے ،مرکزی میلادالائنس پاکستان کے جملہ اراکین نئے سال کی آمد پر اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ انشاء اللہ عوام سے دردرکھنے والے باہمت باصلاحیت دیانتدار پڑھی لکھی نوجوان قیادت عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کو فراہم کریں گے۔