رسالپور، زبانی تکرار پر دو افغان مہاجرین گروپوں کے درمیان اندھا دھند فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ، دو شدید زخمی

اتوار 24 ستمبر 2017 20:10

پبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) رسالپورشیرین کوٹھے میں زبانی تکرار پر دو افغان مہاجرین گروپوں کے درمیان اندھا دھند فائرنگ ایک شخص جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ایل آر ایچ پشاور منتقل کردیا رسالپور پولیس نے دونوں فریقین کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق فریق اول افسر خان ولد شیرین زخمی حالت میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ہمارا شیرعلی گروپ کے ساتھ تورڈھیر میں زبانی تکرار ہوئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات ملزمان رشید ، شیرخان ،آیاز ،جھانگیر پسران منگل ساکنان شیرین کوٹھے ہمیں دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کی فائرنگ سے میرا بھائی انورخان موقع پر جاں بحق ہوا جبکہ میں شدید زخمی ہوا ۔فریق دوئم کے شیرخان ولد منگل نے زخمی حالت میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ آفسر علی ،حسین ،انور ،جاوید پسران شیرین گزشتہ رات اچانک ہم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کی فائرنگ میں لگ شدید زخمی ہوا ۔رسالپور پولیس دونوں فریقین کے الگ الگ مقدمات درج کرکے دوملزمان شیرخان اور افسرعلی کوگرفتار کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :