ژوب میں گزشتہ دو سالوں سے منصوبوں پر 70کروڑ روپے سے زائد کی لا گت آئی ہے ، صوبائی وزیر شیخ جعفر مند و خیل

اتوار 24 ستمبر 2017 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء)پا کستان مسلم لیگ بلوچستا ن کے صدر اور صوبائی وزیر ریو نیو و ٹر انسپورٹ شیخ جعفر مند و خیل نے کہا ہے کہ ژوب میں گزشتہ دو سالوں سے سڑکوں ،ڈیموں،اسکولوں اور پانی فراہمی کے منصوبوں پر 70کروڑ روپے سے زائد کی لا گت آئی ہے اور ان میں کچھ منصوبوں پر کا م جاری بھی ہے ہم نے ژوب کو تبد یل کیا ہے مخا لفین کو ہمیشہ ژوب کی تر قی و خو شحا لی سے تکلیف ہوتی ہے ہم دعا گو ہیں کہ ان کو اللہ ہی ہد ایت فرما ئے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ملک نادر خان مندوخیل کی قیادت مین ژوب کے نما ئندہ وفد سے ملا قات کے دوران کہی ،وفد نے اس موقع پر ژوب شہر اور دیہی علاقوں کی ترقی اور مسائل کے حل کے لئے مکمل شدہ اور جاری تمام منصوبوں پر صوبائی وزیر کا شکر یہ اداکیا اور صوبائی وزیر کو بعض تجا ویز بھی دیں ،جعفر مند وخیل نے وفد سے کہا کہ انہوں نے ژوب کی ترقی کے لئے جو کچھ کیا وہ بلوچستان میں ایک مثال ہے اور ژوب کے عوا م کو یہ خوشخبری دینا چاہتے ہیں کہ اہم ترقیا تی منصوبوں کی منظوری کلد دی جائے گی ہم ژوب کے عوام کے لئے ترقی و خو شحالی کے دوروازے کھول چکے ہیں اور ان مخالفین کو اس بار بھی بری طرح عوام شکست دیں گے جو ترقی مخالف اور منفی پر و پیگنڈوں پر مبنیٰ جھوٹی سیا ست کر تے ہیں جعفر مندوخیل نے کہا کہ ژوب میں ہم نے بلا امتیاز خد مت کی ہے اور لوگوں کے مسائل حل کر رہے ہیں ۔