لیہ، پو لیس کی سما ج دشمن عناصرکے خلاف کارروائی،بھاری مقدارمیں ہیروئن ودیگرمنشیات سمیت غیرملکی کرنسی بھی برآمد

اتوار 24 ستمبر 2017 20:10

لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) لیس کی سما ج دشمن عناصرکے خلاف کارروائی،بھاری مقدارمیں ہیروئن ودیگرمنشیات سمیت غیرملکی کرنسی برآمد کر لی گئی، تفصیلات کے مطابق کوٹ سلطان پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف بڑ ی کارروائی کرتے ہوئے سڑک کنارے آباد خانہ بدوشوںکے گھرانہ پرریڈ کیا اور ملزمان طارق حسین ،ذولفقار ،نصیر ،مسماہ شمیم عرف شمو ،مسماہ نورین اختر کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 4لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی منشیات جس میں 1کلو 150گرام ہیروئن ،500گرام چرس ،4کلو گرام پوست او ر10بوتلیں شراب سمیت غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی ،ملزمان کے خلاف 4الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :