لیہ کے 8لاکھ 75ہزار سے زائد چھوٹے جانوروں کی ویکسی نیشن کے لیے 103خصوصی ٹیمیں مقرر

اتوار 24 ستمبر 2017 20:10

لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء)ضلع لیہ کے 8لاکھ 75ہزار سے زائد چھوٹے جانوروں کی ویکسی نیشن کے لیے 103خصوصی ٹیمیں مشترکہ آپریشن کے ذریعے جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں گی جن کی موثر مانیٹرنگ سے ہی سو فی صداہداف کے حصول کو یقینی بنا کر قیمتی جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔یہ بات ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈی جی خان محمد اشرف انجم نے پنجاب حکومت اور ایف اے او کے تعاون سے وسیع پیمانے پر ضلع بھر کے تمام چھوٹے جانوروں کو پہلے مرحلے میں ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرنے کے لیے خصوصی ٹیموں کے ٹریننگ سیشن کے بعد ویکسی نیشن کیٹس تقسیم کرنے کے موقع پر کہی ۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد طارق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کوڈور سٹیپ پر علاج کی سہولیات فراہم کرنے اور کسانوں کو متعدی امراض سے جانوروں کو محفوظ رکھنے کے بارے میں آگہی کا عمل جار ی ہے اور منظم میکزیم کے تحت ویکسی نیشن مہم اسی سلسلہ کی عملی کڑی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر لائیوسٹاک محمد اشرف انجم نے خصوصی ٹیموں کے اراکین کو سو فی صد اہداف کے لیے ملی جذبے و لگن سے جانوروں کی ویکسی نیشن کرنے کی ہدایات دیں۔

اس موقع پر ماسٹرٹرینرزڈاکٹر محمد شاہد ،ڈاکٹر تنویر ،ڈاکٹر باسط،ڈاکٹر طارق گدارا نے ویکسی نیشن بکس کے ذریعے جانوروں کی ویکسینیشن کرنے کے طریقہ کار اور موثر آگہی کے ذریعے گائو ں گائو ں جانوروں کو اکٹھا کرکے ویکسی نیشن کرنے کے بارے میں ہدایات دیںاور کہاکہ نشیبی علاقوں اور تحصیل چوبارہ کے ریتلے علاقوں میںجانے کے لیے خصوصی ٹیموں کو سہولیات فراہم کی جائے گی۔بعدازاں ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈائریکٹرلایئوسٹاک نے ٹریننگ مکمل کرنے والوں میں کٹس تقسیم کیں۔