راجن پور،تیز رفتارمسافر کوچ ٹرالر کو اوورٹیک کرتے ہوئے تصادم کے نتیجہ میں الٹ گئی ،ْ دو مسافر جاں بحق ،ْچار زخمی

اتوار 24 ستمبر 2017 20:10

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) تیز رفتارمسافر کوچ ٹرالر کو اوورٹیک کرتے ہوئے تصادم کے نتیجہ میں الٹ گئی ،2مسافر جاںبحق اور4 مسافر زخمی ہو گئے، کوچ کا ڈرائیور فرار ہو گیا، تفصیل کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی مسافر کوچ راجن پور کی تحصیل روجھان مزاری کے علاقہ چوکی کن انڈس ہائی وے روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ٹرالر کو اوورٹیک کرتے ہوئے تصادم کا شکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں مسافر کوچ میں سوار کراچی کے رہائشی راشد اور حیدر گہری چوٹیں لگنے کے باعث موقع پر ہی جابحق ہوگئے جبکہ 4مسافروں کو چوٹیں آئیں جنہیں پولیس اور ریسکیو 1122کی مدد سے شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ، ڈی ایس پی سرکل روجھان آصف رشید نے اے پی پی کو بتایا کہ حادثہ کوچ کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، کوچ کو قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی گئی ہے اورمسافروں کو دوسری کوچ میں بٹھاکر روانہ کردیاگیا جبکہ کوچ کا ڈرائیور فرار ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :