گوادر ایکسپریس وے کی تعمیر کے بعد گوادر بندرگاہ کا ملک کے شاہراؤں سے رابطے مزید مستحکم ہوجائیں گے،میر حاصل خان بز نجو

سی پیک پاکستان اور چائنا کا روشن مستقبل ہے، وزیر مملکت برائے پورٹ اینڈ شپنگ

اتوار 24 ستمبر 2017 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) وزیر مملکت برائے پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بز نجو نے کہا ہے ایسٹ بے ایکسپریس وے کا منصوبہ گوادر بندر گاہ کی فعالیت کے لیئے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے، انہوں نے یہ بات سی پیک کے تحت ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبے کی تعمیر کے مفاہمتی یادداشت پر دسخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہا کہ ایسٹ بے ایکسپریس وے کا منصوبہ گوادر بندر گاہ کی فعالیت کے لیئے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے،گوادر ایکسپریس وے کی تعمیر کے بعد گوادر بندرگاہ کا ملک کے شاہراؤں سے رابطے مزید مستحکم ہوجائیں گے،سی پیک پاکستان اور چائنا کا روشن مستقبل ہے۔

انہوںنے کہا کہ سی پیک منصوبے سے پورا پاکستان استفادہ حاصل کرے گا،چائنا کی پاکستان کی تعمیر اور ترقی کے جزبہ کو سرآہتے ہیں چینی حکام سے درخواست ہے وہ ہمیں پیشہ ورانہ شعبہ میں بھی معاونت فراہم کریں۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے وائس منسٹر برائے کمیوکیشن ڈائے ڈونکینگ کہا کہ ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبہ کی تکمیل سے گوادر بندرگاہ میں کارگو ہینڈلنگ ممکن ہوجائے گی،ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبہ شہر کو شہر اور لوگوں سے لوگوں کے ملاپ کا اہم ذریعہ ثابت ہوگا ،گوادر بندرگاہ مثالی بندرگاہ ہوگی گوادر بندرگاہ کی فعالیت کے لیئے چائنا ہر ممکن کوشش کرے گی۔

قبل ازیں چائنہ کا اعلیٰ سطحی وفد چائنہ کے ڈپٹی منسٹر فور کمیونیکیشن کی قیادت میں گوادر پہنچ گیا ،اسٹیٹ منسٹر پورٹ اینڈ شپنگ چودھری جعفراقبال اور گوادرپورٹ حکام نے گوادر ایئرپورٹ پر چینی وفد کا استقبال کیا۔چائنہ کے ڈپٹی منسٹر کمیونیکیشن گوادرکیایسٹ بے پر ایکسپریس وے کے امور سے متعلق مفاہمتی یاداداشت پر دستحط کیا۔سی پیک منصوبے کے تحت سمندر کنارے تعمیر ہونے والے 19 کلومیٹر طویل سڑک ایکسپریس وے پر 17 سترہ ارب روپئے لاگت آئیگی۔ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبے کی تعمیر کے مفاہمتی یادداشت پر جی پی اے کی جانب سے چئرمین گوادر بندرگاہ دوستین جمالدنی اور چائنہ سی سی سی کے چئرمین کے نے دستخط کئے۔

متعلقہ عنوان :