سکردو،ن لیگی وزراء کرپشن کی گنگا میں پوری طرح ہاتھ دھو رہے ہیں،رہنماء پیپلزپارٹی،شاہد راجپوت

اتوار 24 ستمبر 2017 19:51

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی سٹی سکردو کے جنرل سیکرٹری شاہد راجپوت نے کہا ہے کہ ن لیگ کے عہدہ دران ایک طرف میرٹ کا دعوا کرتے نہیں تھکتے تو دوسری جانب ن لیگی وزراء کرپشن کی گنگا میں پوری طرح ہاتھ دھو رہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ جب سے گلگت بلتستان میں ن لیگ کی حکومت آئی ہے تب سے عوام مشکلات میںدوگنا اضافہ ہوا ہے ، ن لیگ کا منشور عوامی مشکلات میں اضافہ کرنا اور ٹھیکوں کی بندر بانٹ تک محددو ہے انہوں نے مزید کہا کہ رکن کونسل وزیر اخلا ق ٹھیکوں کی بندر بانٹ میں پیش پیش ہیں وہ ٹھیکوں کی سیاست کرنے کے بجائے عوام کی خدمت کریں ، پیپلزپارٹی ن لیگیوں کی طرف سے عوام پر دھائے جانے والے مظالم کے خلاف خاموش نہیں رہ سکتی اگر ن لیگیوں نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو بہت جلد ن لیگ کی ناانصافیوں کے خلاف پیپلزپارٹی بھرپور احتجاج کرے گی ، ن لیگ کے والے میرٹ کا نام نہاد نعرہ لگانے کے بجائے میرٹ کی بحالی کے لیے کام کریں ، ن لیگ کے نزدیک اپنے عزیز و اقارب کو نوکری دینا اور انہیں ٹھیکے عنایت کرنا ہی میرٹ ہے ۔

متعلقہ عنوان :