سکردو،بجلی کی جزوی لوڈشیڈنگ ،دن کے دقت بجلی غائب ، تاجر برادری پریشان

اتوار 24 ستمبر 2017 19:50

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) بجلی کی جزوی لوڈشیڈنگ ،دن کے دقت بجلی غائب ، تاجر برادری پریشان ، تفصیلات کے مطابق بجلی کا بحران ایک بار پھر سر اُٹھا رہا ہے ، سکردو شہر کے اکثر علاقوں میں دن کے وقت بجلی کا نام و نشان تک نہیں ہوتا ، جبکہ شام کے وقت بھی بجلی کی آنکھ مچولی معمول بن گئی ، شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ برقیات محرم الحرام کے دوران بجلی کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے زبانی جمع خرچ کرنے کے بجائے عملی اقدامات کرے ، شہریوں کا کہنا تھا کہ اکثر دن کے وقت بجلی بند رکھی جاتی ہے ، جس کے باعث انہیں تبرکات کی تیاری اور دیگر امور کی انجام دہی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں دوسری جانب بجلی کی غیر یقینی صورت حال سے تاجر برادری بھی حائف دیکھائی دے رہے ہیں تاجر برداری بالخوص الیکٹرونکس کے کاربار سے منسلک افراد نے بجلی کی غیر یقینی صورت حال پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دن کے وقت بجلی کی بندش کے باعث ان کا کاربار بری طرح متاثر ہو رہا ہے ، اور ساتھ ہی شام کے وقت بھی اکثر بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہتا ہے ، عوامی حلقوں نے محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بجلی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے عملی اور فوری اقدامات کرے

متعلقہ عنوان :