عشرہ محرم کے حوالے سے سکردو میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ، عوا م کی بڑی تعداد شرکت ،وطن عزیز کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

اتوار 24 ستمبر 2017 19:50

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) عثرہ محرم کے حوالے سے ضلع سکردو میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ، ضلعی انتظامیہ کی طر ف سے عزاداروں کی سکیورٹی کے لیے غیر معمولی اقدامات ، عوا م کی بڑی تعداد مجالس عزا ء میں شریک ، وطن عزیز کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں ، تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کی مناسبت سے پورے بلتستان ریجن میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے ، جہاں عزا داروں کی ایک بڑی تعداد نواسہ رسول حضرت امام حسین ؑ سے عقیدت کے اظہار کے لیے اکھٹی ہو رہی ہے ، مجالس عزا سے علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں باطل کے آگے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ، حق اور صداقت کے فروغ کے لیے کسی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جا سکتا ہے ، فلسفہ کربلا پر عمل پیرا ہو کر ہم دینا و آخرت میں سرخر و ہو سکتے ہی۔

متعلقہ عنوان :