سکردو ، مقیم پٹھان تاجروں نے اپنی کمیونٹی کے 12سے زائد افراد کو گرفتار کرنے پر احتجاج کی دھمکی دیدی

اتوار 24 ستمبر 2017 19:50

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) سکردو میں مقیم پٹھان تاجروں نے اپنی کمیونٹی کے 12سے زائد افراد کو عاشورہ محرم سے قبل گرفتار کرنے پر احتجاج کی دھمکی دے دی ، تفصیلات کے مطابق سکردو میں مقیم پٹھان تاجر برادری نے اپنی کمیونٹی کے 12افراد کو عاشورہ محرم سے قبل گرفتار کرنے پر احتجاج کی دھمکی دے دی ، پٹھا ن تاجر برادری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جن 12 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے پاس شناختی کارڈ سمیت تمام لوازمات موجود ہیں اور وہ ایک عرصے سے سکردو میں مقیم ہیں اور تجارت کے شعبے سے وابسطہ ہیں ، گرفتار شدہ ان افراد کی فیملی بھی ان کے ہمراہ سکردو میں ہی مقیم ہے ، جبکہ سکردو کی تاجر برادری سمیت مقامی افراد بھی ان کی گارنٹی دینے کو تیار ہیں اس کے باوجود بھی مشتبہ ہونے کے الزام میں 12افراد کو گرفتار کرنا قابل مذمت ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کو بالکل تیار ہیں ، ہم اپنے گھروں تک محدد و رہیں گے ، لیکن گرفتار کرنا بلاجواز ہے ، اگر فوری طور پر نظر بند افراد کو رہا نہ کیا گیا تو ہم شٹرڈوان ہرتال کرنے پر مجبور ہونگے لہذا پولیس سے مطالبہ ہے کہ وہ ہمارے گرفتار شدہ بندوں کو فوری طور پر رہا کریں ، ان کا کہنا تھا کہ سکردو میں محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام کے لیے وہ ہر طرح سے تعاون کرنے کو تیار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :