فوڈ اتھارٹی گلگت کا مختلف علاقوں میں گرانفروشوں کیخلاف کاروائیاں جاری،متعدد افراد کو جرمانے

اتوار 24 ستمبر 2017 19:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) فوڈ اتھارٹی گلگت نے گلگت شہر کے مختلف علاقوں میں گرانفروشوں ،ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی اور پولٹری ڈیلرز کے من مانیوںکے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں ۔

(جاری ہے)

متعدد افراد پر جرمانے کئے گئے ،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت نوید احمد کے حکم پر میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی اور سیکٹر مجسٹریٹ چراغ الدین نے ایم سی فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف دکانوں میں گرانفروشوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون کیا اور خود ساختہ مہنگائی کرنے،ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے اور پولٹری دکانوں میں صفائی نہ کرنے من مانے نرخوں پر گوشت کی فروخت پر سخت کاروئی کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے کئے یہ کاروائیاں سبزی منڈی ،پونیال روڈ ،ہسپتال روڈ ،خزانہ روڈ اور جماعت خانہ بازار کے دکانوں پر کئے ۔

عوامی حلقوں کی جانب سے اتوار کے رز بھی انتظامیہ کی جانب سے گرانفروشوں کے خلاف کاروائیوں پر ضلعی انتظامیہ کو شاباش دی اور کہا کہ اس سے لگتا ہے کہ دکانداروں کو بے گام نہیں چھوڑ اگیا ہے اور چٹھی کے روز بھی کاروائی کی جاتی ہے گلگت کے تاریخ میں پہلی دفعہ ایسی کاروائیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں جوکہ قابل تحسین ہے۔