انجمن امامیہ کا محرم الحرام میں امن وا مان کے قیام اسسٹنٹ کمشنر کے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا

اتوار 24 ستمبر 2017 19:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) انجمن امامیہ بسین ،انجمن امامیہ مجینی محلہ اور انجمن امامیہ نگرل گلگت کے عہدیداروں نے محرم الحرام میں امن وا مان کے قیام اور ہم آہنگی کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

انجمنوں کے صدور نے اپنے ایک اجتماعی بیان میں کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت نوید احمد کی کوششوں سے لگتا ہے کہ وہ واقعی گلگت کے عوام کا خیر خواہ اور ہمدردآفیسر ہیں انکے اقدامات سے گلگت کے عوام مطمئن ہیں انشاء اللہ انکی قیادت میں گلگت شہر میں پائدارا من کے قیام اور عوام کے آپس میں محبتیں بڑھنے کے ساتھ آپس میں معمولی قدوتیں ختم ہونگی عوام اور انتظامیہ کے درمیان امن کے سفیر کے طور پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت نوید احمد کے کوششوں کو گلگت عوام انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری سے اپیل کرتے ہیں کہ عوام کا دکھ درد رکھنے والے نوجوان اور قابل آفیسر اسسٹنٹ کمشنر گلگت نوید احمد کو گلگت کا ڈپٹی کمشنر بنادیں تاکہ گلگت شہر میں عوام کے درمیان ہم آہنگی برقرار رکھ سکیں اور شہر کی ترقی میں تیز ی آسکے یہ باتیں انجمن امامیہ بسین کے صدر حاجی علی محمد ،انجمن امامیہ مجینی محلہ کے صدر شعب کمال اور انجمن امامیہ حیدری محلہ کلاں نگرل کے صدر حاجی نصرت علی نے میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔

۔

متعلقہ عنوان :