اسسٹنٹ کمشنر گلگت کا بسین پائین ، امپھری ، نگرل کی امام بارگاہوں کا جائزہ ،متعلقہ حکام کو مرمتی کام فوری مکمل کرنی کی ہدایت

اتوار 24 ستمبر 2017 19:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء)اسسٹنٹ کمشنر گلگت کا بسین پائین ، امپھری ،تھوپ چار ،مجینی محلہ ، نگرل امام بارگاہوں کے دورے مجالس اور انتظامات کا جائزہ ،مجینی محلہ میں سڑکوں اور رمرمتی کام کا جائزہ لیکر متعلقہ حکام سے فوری کام مکمل کرنے کے احکامات دیدئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت نوید احمد نے تحصیلدار ہیڈکوآرٹر حسین شاہ کے ہمراہ شہر کے مختلف امام بارگاہوں کے دورے کئے دورے کے موقع پر انہوں نے مجینی محلہ سمیت دیگر امام بارگاہوں کے دورے کے دوران مجالس اور جلوس کیلئے آنے والے عزاداروں کی سہولت کیلئے مرمتی کام تیز کرنے اور بجلی کے بلبوں کی تنصیف کو یقینی بنانے کیلئے اقدمات کا خود نگرانی کی انکے ہمراہ ایکسئین منٹینینس محکمہ تعمیرات مرتضیٰ خان،مسلم لیگ ن کے راہنماء اخلاق بیگ، انجمن جعفریہ مجینی محلہ کے صدر شعیب کمال ،جنرل سیکریٹری انیس بیگ بھی ہمراہ تھے اسسٹنٹ کمشنر گلگت نوید احمد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے ایام میں کسی بھی قسم کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور عوامی خدمت میں پیش پیش ہے جبکہ محلہ جاتی انجمنوں کا تعاون مثالی ہے امن وامان کے قیام اور محبت و یگانگت کیلئے علماء کا مجالس میں تزکرہ حوصلہ افزا ہے انکا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ماہ مقدس میں بھائی چارگی کا فضاء قائم رہے اس کیلئے علماء کا کردار قابل تعریف ہے ۔

۔