اسلام آباد،پٹواری ومداری مشرف فوبیا کے شکار ہیں،کوئی شک میں نہ رہے پرویز مشرف جلد واپس آکر قوم کی قیادت کریں گے،شہزاد عربی

اتوار 24 ستمبر 2017 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اطلاعات شہزاد عربی ستی نے کہا ہے کہ پٹواری اور مداری مشرف فوبیا کے شکار ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اٹھتے بیٹھتے پرویز مشرف پر بہتان تراشی کرتے ہیں۔ مخالفین کچھ بھی کر لیں، پرویز مشرف جلد وطن واپس آ کر قوم کی قیادت سنبھالیں گے۔ بروز اتوار ن لیگی اور پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی طرف سے اے پی ایم ایل کے چیئر مین سید پرویز مشرف پر بے جا تنقید پر اپنے رد عمل کا اظہار کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو ملک سے بھاگ جانے کا طعنہ دینے والے کسی شک میں نہ رہیں۔ پرویز مشرف جلد وطن واپس آکر قوم کی قیادت کریں گے۔ پٹواریوں اور مداریوں دونوں کے ادوار حکمرانی میں ملک و قوم کا بری طرح سے استحصال کیا گیا جس سے ان کے چہروں سے نقاب اٹھ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

عوام جان چکے ہیں کہ جمہوریت کے لبادے میں چوروں اور ڈاکوئوں نے ان کے حقوق پر ڈاکا ڈالا ہے۔

عوام شدت سے اس خواہش کا اظہار کرتے ہیں کہ ملک کی باگ ڈور سید پرویز مشرف سنبھالیں تا کہ ملک و قوم کو ایک مرتبہ بھر سے ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیاجا سکے۔ اس حقیقت کو سمجھتے ہوئے مخالفین کو مشرف فوبیا ہو چکا ہے اور انہیں اٹھتے بیٹھتے ہر طرف پرویز مشرف کی روح خوفزدہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین سید پرویز مشرف کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں کہ وہ ملک سے بھاگ گئے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ کوئی بھول میں نہ رہے۔ چاہے کچھ بھی ہو جائے پرویز مشرف بہت جلد وطن واپس آ کر ملکی و قومی ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں پر رکا تھا۔

متعلقہ عنوان :