سی ڈی اے موبائل کمپلینٹ وین سروس کی ٹیموں نے مختلف سیکٹرزکے 561گھروں کا سروے ، 10 جگہوں سے پانی سیمپل حاصل کیا

اتوار 24 ستمبر 2017 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) اگست 2017 ؁ء کے دوران تشکیل دی جانے والی سی ڈی اے موبائل کمپلینٹ وین سروس ٹیموں نی561گھروں کا سروے کرکے شہر کے مختلف سیکٹروں سے 10پانی کے سیمپل حاصل کیے۔ٹیم Aنے اسلام آباد کے علا قوں بشمول سیکٹرG-7/4 ،G-7/2 ،G-6/1-1 ،G-6/3 ،G-6/2 ، F-6/3 فیصل مسجد،F-6/2 ، G-9/1 ،F-7/4 ،G-6/4،F-8/1 ، F-10/3 ، G-10/4 ،F-10/4 ،G-9/3 ،G-7/3 ،G-11/2 اورG-8/2 میں 284 گھروں کا سروے کیا اور04 واٹر سیمپلز جمع کئے۔

اسی طرح ٹیم Bنے سیکٹرG-7/3 ، G-7/1 ،G-6/1-2، G-6/1-3 ، F-6/4 ، F-6/1 ،G-9/2 ،F-7/1 ، G-9/2 ،F-7/1 ،G-6/2 ،G-7/4 ،G-10/3 ،F-10/2 ،G-8/2 ،G-10/2 ،F-10/1 ،G-7/2 ،G-11/1 اورG-6/1 میں277گھروں کا سروے کرنے کے ساتھ06پانی کے نمونے تجزئیے کے لئے جمع کئے۔ سی ڈی اے موبائیل کمپلینٹ وین سروس ادارے میں سروس ڈیلوری کو بہتر بنانے میں اہم کر دار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

لوگوں کی سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کا رپوریشن اسلام آباد سے متعلقہ شکایات کا جلد ازالہ ممکن بنایا جا رہا ہے۔

اس سروس کے ذریعے مختلف علا قوں کا سروے کیا جا رہا ہے تا کہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جا سکیں۔ موبائل وین سروس سی ڈی اے کے پبلک گریوینس اینڈ کمپلینٹ سیل کا ایک جزو ہے۔ متذکرہ بالا سروس سے مطلوبہ نتائج حا صل کرنے کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر مختلف سیکٹروں کا دورہ کر کے لوگوں کی شکایات کا اندراج کرتی ہیں جبکہ موقع پر پانی کے معیار کو چیک کرنے کی سہولت بھی مہیا کی جا سکے گی۔

متعلقہ عنوان :