وفاقی دارالحکومت کے ہفتہ وار بازاروں میں سٹالز مالکان کی چاندی ، ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضا فہ برقرار

عیدالاضحی کے موقع پر بڑھائی گئی قیمتیں ابھی معمول پر نہ آسکیں ، منڈیوں میں ٹماٹر ،پیاز کی قلت معمولی سطح کی ہے پر سٹالز مالکان اور انتظامیہ کی ملی بھگت نے اس کو حوا بنا دیا ہے،چیئرمین سی ڈی اے کی عوام کو ریلیف دینے کی بجائے گرانفرروش مافیہ کو کھلی چھوٹ دیدی، اس موضوع پر بات کرنے سے بھی گریزاں ہیں

اتوار 24 ستمبر 2017 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت کے ہفتہ وار بازاروں میں شہریوں کی قوت خرید کو مد نظر رکھنے کی بجائے سٹالز مالکان کی چاندی کرنے کیلئے بالخصوص ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضا فہ برقرار رکھا ہوا ہے ،عیدالاضحی کے موقع پر بڑھائی گئی قیمتیں ابھی تک شہریوں کی قوت خرید سے زیادہ ہیں، منڈیوں میں ٹماٹر اور پیاز کی قلت معمولی سطح کی ہے لیکن سٹالز مالکان اور ایم سی آئی انتظامیہ کی ملی بھگت سے اس کو حوا بنا دیا گیا ہے ،دوکاندار کبھی افغان بارڈر بند ہونے کا تو کبھی انڈیا سے ٹماٹر نہ آنے کا بہانہ کر سٹاک کیے ہوئے ٹماٹرمہنگے داموں بیچ رہے ہیں ،اسلام آباد کے تین ہفتہ وار سستے بازار وں میں ایم سی آئی کی جاری کردہ یکترفہ لسٹ کے باوجود دوکان اپنی مرضی سے ٹماٹر بیچ رہے ہیں ، ایم سی آئی کی جانب سے جاری کردہ لسٹ کے مطابق ٹماٹر کی قیمت فی کلو 150 روپے مقر ر لیکن 180 سے 210 تک بیچا گیا ، چیئرمین سی ڈی اے کی عوام کو ریلیف دینے کی بجائے گرانفرروش مافیہ کو کھلی چھوٹ دیدی اس موضوع پر بات کرنے سے بھی گریزاں ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو وفاقی دارالحکومت کے تمام نام نہاد سستے ہفتہ وار بازاروں میں ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بے جا اضافہ شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث بنا رہا ۔ شہری چھٹی والے دن سستی سبزی اور فروٹ خریدنے ہفتہ وار بازاروں میں پہنچے تو گذشتہ چند ہفتوں کی طرح عیدالاضحی سے پہلے 66 روپے میں فروخت ہونے والے ٹماٹر کی قیمت 200 اور 210 روپے تک رہی ۔

سستے بازاروں میں سٹالز مالکان میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے جاری کردی ریٹ لسٹ پر اکتفا کرنے کی بجائے من مانی کرتے ہوئے ٹماٹر کی منہ مانگی قیمت وصول کرتے رہے ۔ ٹماٹر چونکہ روز مرہ غزائی ضروریات کا اہم جزو ہے لہذا شہری مہنگے داموں بھی خریدنے پر مجبور ہیں ۔ گذشتہ چار ہفتوں سے جاری سستے بازاروں کی بے جا قیمتیں سننے کے باوجود شہریوں کی خدمت کے دعویدار میئر وچئیرمین سی ڈی اے کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔

ٹماٹر ، پیاز ، ادرک ، لہسن ،کریلا، شملہ مرچ ، لیموں ، اور گوبھی کی قیمتیں دوکانداروں نے اپنی مرضی سے بڑھا دیں جبکہ ایم سی آئی سے لسٹ بھی ان کی مرضی سے ہی جاری ہوئی اس کے باوجود مزکورہ سبزیاں منہ مانگے داموں بیچی گئیں۔ منڈیوں میں سزیون کی قلت کا محض ایک بہانہ ہے جبکہ سستے بازاروں میں مانگی جانے والی قیمتوں کے مقابلے میں قلت کی شرح بہت کم ہے ۔ رسد اور طلب کا بہان بنا کر بڑے آڑھتیون کو بھی فائدہ پہچایا جارہا ہے اور ان کے گوداموں میں سٹاک کی ہوئی سبزایاں مہنگے دامون بیچی جا رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :