کراچی کو ایک نئی اور تواناقیادت کی ضرورت ہے جو شہر سے بھتہ وصول نہ کرے،الطاف شکور
مردم شماری میں کراچی کو 2سے 22گریڈ کے کلرکوں نے چونا لگایا،قومی وحدت کو پارہ پارہ کرنیوالے چپڑاسیوں کے خلاف جے آئی ٹی تشکیل دی جائے مئیر کراچی کو اختیارات اور معقول بجٹ دیا جائے ،سندھ اور مہاجر کارڈ کھیلنے والے آپس میں فرسٹ کزن ہیںصدر پاسبان پاکستان
اتوار 24 ستمبر 2017 19:40
(جاری ہے)
پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے پاسبان کراچی کی نئی کابینہ کا اعلان بھی کردیا ہے ۔
وہ کراچی پریس کلب میں پاسبان لیڈرز کنونشن کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پرپاسبان پاکستان کے جنرل سیکریٹری عثمان معظم، سینئر نائب صدر طارق چاندی والا ،پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد ،جنرل سیکریٹری سردار ذو الفقار و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر پاسبان کراچی کے رہنماء ظفر اقبال ، سنان ، حیدر علی ،حاجی اقبال، نعمت اللہ ،زمان انقلابی ، عمر بادشاہ ، حامد صدیقی ، امداد حسین ، کلیم اللہ ، طاہر عظیم ، مطلوب خان ، سردار جاوید خان ، حکیم شہاب الدین ، ناصر ولی ، ارشد بلوچ ، ضمیر حسین سمو ں، معین الدین صدیقی، منصور احمد، عارف راٹھور، جہانزیب ، ساجد خان ، اسماعیل خان ، اکرم اگریا ، جاوید اقبال ، عابد بلوچ ، امجد بلوچ ، اللہ دوست ، راشد خان ، اختر قریشی ، محمد عادل ، عارف جلب ، فضل ربی خان، اسد شاہ بخاری ، محمد انوار ، اسلم شاہ فیاض خان ، شیراز خان ، محمد جاوید ، احسن بصیر، افضال ڈالمیا ، سیف السلام بخاری ، سید رضوان الحق ، آصف بخش ، اکرام قریشی ، افتخار آفریدی،محمد مرسلین، محمد رضوان شانی، محمد سلیم جنجوعہ ، عبدالودود ، حاجی عبدالصمد ، سعید اللہ و دیگر بھی موجود تھے۔ پاسبان لیڈرز کنونشن میںپاسبان ورکرز نے زبردست جوش و خروش کامظاہرہ کیا ۔جب کے نو منتخب عہدیداروں کا تالیوں کی گونج میں شاندار استقبال کیا گیا۔اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ (ن) ، آل پاکستان مسلم لیگ ،آگرہ برادری کے رہنمائوں نے پاسبان میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے مزید کہا کہ کراچی کو صوبائی اور شہری حکومت نے لا وارث شہر بنا دیا ہے۔ پاسبان شہریوں کو مخلص اور بہادر قیادت فراہم کرے گی ۔مردم شماری میں شہر کے ساتھ دھاندلی ہوئی اور اعداد و شمار میں ڈنڈی ماری گئی ۔ مئیر کراچی کو اختیارات دئیے جائیں ۔ لاڑکانہ اور دادو میں بیٹھ کر کراچی ، تھر اور خیر پور کے مسائل حل نہیں کئے جاسکتے ۔الطاف شکور نے مزید کہا کہ میرٹ کے قتل عام ، مہنگائی ، بے روزگاری ،بجلی و پانی کی عدم فراہمی جیسے مسائل نے شہر کا جنا زہ نکال دیا ہے ۔ پاسبان لیڈر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے کہا کہ پاسبان اُمید کی کرن ہے اور سیاسی جماعتوں کی نا اہلی ،کرپشن ،عوامی مفاد کے بجائے ذاتی مفادات کے تحفظ کی پالیسیوں نے عوام کو ایک طرف حقوق سے محروم کیا ہے دوسری طرف با شعور سیاسی ورکرز نے بد دلی اور مایوسی پھیلا دی ہے ۔پاسبان کراچی کے جنرل سیکریٹری سردار ذو الفقار نے کہا کہ سی پیک سے حاصل ہونے والے ثمرات اور قومی سلامتی کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے قوم، ملک اور تمام سیاست دانوں کو ایک پیج پر متحد ہوجانا چاہئے #مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.