این اے 120 میں لیگی کارکنوں کے اغواء کے شواہد موجود ہیں،کیپٹن (ر) صفدر

اتوار 24 ستمبر 2017 19:40

این اے 120 میں لیگی کارکنوں کے اغواء کے شواہد موجود ہیں،کیپٹن (ر) صفدر
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے راہنماء کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ این اے 120 میں لیگی کارکنوں کے اغواء کے شواہد موجود ہیں‘ اغواء میں استعمال ہونے والی گاڑی کے نمبر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز مسلم لیگ (ن) کے راہنماء کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں میں سہارا دیا ہے نواز شریف ہمیشہ کی طرح سرخرو ہوں گے وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی کیس میں سرخرو ہوں گے۔