نواز شریف کل وطن واپس پہنچیں گے، اسحاق ڈار بھی ہمراہ ہونگے

اتوار 24 ستمبر 2017 19:40

نواز شریف کل  وطن واپس پہنچیں گے، اسحاق ڈار بھی ہمراہ ہونگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے وہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ لندن سے وطن واپس پہنچیں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے‘ نواز شریف پی آئی اے کی فلائٹ 786 کے ذریعے لندن سے آج (بروز پیر) وطن واپس پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی نواز شریف کے ہمراہ ہوں گے‘ موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی نواز شریف کے ہمراہ اسلام آباد ائیرپورٹ اتریں گے۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے رواں ماہ کے اوائل میں لند ن چلے گئے تھے جہاں بیگم کلثوم نواز کو گلے کے کینسر کی تشخیص کے بعد انکے تین آپریشنز ہوئے ہیں ۔دوسری جانب سابق وزیر اعظم اور انکے اہلخانہ کو نیب ریفرنسز میں پیشی کا بھی سامنا ہے اور نیب کی جانب سے انکی رہائش گاہوں پر طلبی کے سمن چسپاں کئے گئے ہیں جبکہ نیب نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طلبی کے سمن بھی جاری کررکھے ہیں ۔